کوئٹہ(یو این اے )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کے افسران کے خلاف غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عدالت روڈ پر واقع حبیب کمپلیکس کی تعمیرات میں بے ضابطگیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبد الواحد کاکڑ کی ہدایت پر اسٹنٹ ڈائریکٹر:تحقیقات:کوئٹہ کی زیر نگرانی کی گئی کارروائی میں یہ انکشاف ہوا کہ حبیب کمپلیکس کی اصل منظوری 30 فٹ اونچائی کے لیے دی گئی تھی، لیکن عمارت کی موجودہ اونچائی 60 فٹ سے زائد پائی گئی، جو واضح طور پر بلوچستان بلڈنگ کنٹرول اینڈ ٹاون پلاننگ رولز 2022 کی خلاف ورزی ہے۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ اپریل 2023 میں اسی پرمٹ نمبر پر چیف آرکیٹیکٹ آفیسر ونگ عزیز احمد کاکڑ نے 60 فٹ بلند نقشہ منظور کیا۔ اینٹی کرپشن نے عزیز احمد کاکڑ کو گرفتار کر لیا ہے، جو اس وقت حراست میں ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہونے پر کارروائی ،میونسپل کارپوریشن کا افسر گرفتار

