کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں دو گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد پیش آیا۔ کچھ نوجوان کرکٹ کھیلنے کے لیے بیٹ مانگ رہے تھے تاہم متوفی نوجوان نے انہیں بیٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے بتلایا کہ ہڑتال کی وجہ سے دکان بند ہے۔ انکار پر گالم گلوچ ہوئی جس کے بعد لڑائی شروع ہو گئی اور فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان نیاز محمد والد جان محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دو بچوں سمیت کل پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں دو گروہوں کی لڑائی، فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق، پانچ زخمی

ٹیگز:
بوسہ منڈی
