کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر حلقہ این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب معطل کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خضدار میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے باعث 5 اپریل 2026 کو ہونے والے ضمنی انتخاب کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت نے علاقے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر کمیشن نے انتخابی شیڈول معطل کر دیا۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر کمیشن کے سامنے پیش ہو کر امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان حکومت کی درخواست پر حلقہ این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب معطل کر دیا

ٹیگز:
الیکشن کمیشن
