کوئٹہ(یو این اے )نوشکی کے علاقے کلی غریب آباد میں منگل کی شام قبائلی شخصیت میر رسول خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا۔ بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔
نوشکی،قبائلی شخصیت کے گھر دستی بم حملہ وفائر نگ

