کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ چیئرمین الیکشن بورڈ برائے انتخابات 2025-26کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام نشستوں پر ایک، ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ نتائج کے مطابق انڈیپینڈنٹ پینل کے اورنگزیب کاکڑ صدر، احمد شہریار خان نائب صدر کوئٹہ، وکلاء پینل کے غلام نبی داجلی نائب صدر سریاب، نسیم قریش نائب صدر کچلاک، انڈیپینڈنٹ پینل کے میر فہد مینگل جنرل سیکرٹری، وکلاء پینل کے بابر عباس جوائنٹ سیکرٹری، انڈیپینڈنٹ پینل کے نیک محمد لہڑی فنانس سیکرٹری جبکہ وکلاء پینل کی زری گل خلجی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے

ٹیگز:
بار ایسوسی ایشن
