کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ کامریڈ یونس زہری کو بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، کامریڈ یونس زہری کا تیسری مرتبہ اسٹاف ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا ان کی ملازمین کیلئے مسلسل جدوجہد، دن و رات کام کرنے کا نتیجہ ہے، تیسری مرتبہ اسٹاف ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا ان پر ملازمین کے اعتماد کا مظہر ہے، سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہیں، ملازمین کی محنت اور تعاون کے بغیر حکومتی معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ممکن نہیں، امید ہے کامریڈ یونس زہری مستقبل میں بھی ملازمین کے حقوق، فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے.
کامریڈ یونس زہری کا تیسری بار بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا ان پر ملازمین کے اعتماد کا مظہر ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑی

ٹیگز:
ڈاکٹر ناشناس لہڑی
