ڈیرہ مراد جمالی ( این این Èئی ) کچھی کے علاقے لمجی کے مقام پر مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ اسلحے کے زور پر دو پولیس اہلکاروں کو اغوائ کر لیا سرکاری اسلحہ گولیاں موٹر سائیکل ودیگر سامان بھی ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود لمجی دوسہ پولیس چیک پوسٹ قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے دوران ڈیوٹی دو پولیس اہلکاروں طارق علی اور نذیر احمد کو مبینہ طورپر اسلحے کے زور پر اغوائ کرکے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ مسلح افراد ان کا سرکاری اسلحہ گولیاں واکی ٹاکی موٹر سائیکل ودیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور اغوائکاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئی
کچھی کے علاقے میں نامعلوم افراد کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ،2پولیس اہلکاروں کو اغوائ کرکے لے گئے

ٹیگز:
کچھی
