کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے صوبائی وزیر میر علی مدد جتک کو محکمہ زراعت و کوآپریٹوز کا قلمدان سونپ دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے کیبنٹ سیکشن کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان گورنمنٹ رولز آف بزنس 2012 کے رول 3(5) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر علی مدد جتک کو محکمہ زراعت و کوآپریٹوز کا قلمدان تفویض کیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ قلمدان فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
میر علی مدد جتک کو محکمہ زراعت و کوآپریٹوز کا قلمدان سونپ دیا گیا

ٹیگز:
میر علی مدد جتک
