کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں یوسی چیئرمین سید مہیم جان کے گھرمیں دھماکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو اورماڑہ میں یوسی چیئرمین بسول سید مہیم جان کے گھر میں اسکے ملازم راجہ ولد چارشمبے کی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 19سالہ راجہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ راجہ کی موٹرسائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کو ہلاک ہونے والا شخص کہیں منتقل کرنا چاہتا تھا جس کے دوران ہی موٹرسائیکل دھماکے سے پھٹ گئی۔واقعہ میں ایک کمرے کو نقصان پہنچا پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
اورماڑہ میں یوسی چیئرمین سید مہیم جان کے گھرمیں دھماکہ ایک شخص ہلاک

ٹیگز:
اورماڑہ
