کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)، تھانہ صدر کے علاقے سمنگلی روڈ پر دارو خان اسکیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گل زمان ولد خادم حسین، قوم کھوسہ، سکنہ جیکب آباد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ،سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سےجیکب آباد کا رہائشی جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
