کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلید ی سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلم دان واپس لے لیا، منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکومت بلوچستان کے قوائد 2012کے قائدہ 3(5)کے تحت سینئرصوبائی وزیر میر ظہور بلید ی سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیا ت کا قلم دان واپس لے لیا جس کے بعد محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا اس حوالے سے چیف سیکرٹری بلوچستان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یاد رہے کہ سینئر صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے گزشتہ کابینہ اجلاس سے اپوزیشن کے حلقوں کے لئے فنڈزکی منظوری دینے پر اعتراض کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا تھا جس کے بعد سے وہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے امور سرانجام نہیں دے رہے تھے
وزیراعلیٰ بلوچستان نے میرظہور بلید ی سے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کا قلم دان واپس لے لیا

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
