مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں مرکزی شاہراہ کو مسلح افراد نے کنٹرول میں لے کر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور سات بڑی گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مستونگ کے علاقے شیخ واصل میں آج صبح مسلح افراد نے کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی تلاشی کا عمل جاری رکھا۔ذرائع کے مطابق، مسلح افراد اس دوران سات بڑی گاڑیوں کو اپنے ساتھ لے گئے جن میں ٹرالر اور بوزر گاڑیاں شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم متعلقہ حکام نے تاحال اس سنگین واقعے اور گاڑیوں کی برآمدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔
مستونگ ٗ کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی، سات بڑی گاڑیاں تحویل میں لے لیں

ٹیگز:
مستونگ
