کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے گلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سرحدی علاقے میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے اپنے ایک بیان کہا کہ افغانستان کی جانب سے قلعہ عبداللہ، گلستان سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا پاکستان کی سرحدی حدود اور خودمختاری کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،افغانستان کی جانب سے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کے مطابق بھرپور انداز میں دے گاافغان حکومت کی ہٹ دھرمی اور اشتعال انگیزی خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے، پاکستان دشمن عناصر یہ سمجھنے کی غلطی نہ کریں کہ سرحد پار بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا سکتا ہے، پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا پاکستان کی عوام اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی کسی بھی کارروائی کا مؤثر جواب دیا جائے گا پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کی خواہش کی ہے، لیکن امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے دہشتگردوں اور پاکستان دشمن عناصر کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں نہیں دی جانی چاہئیں، با
افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا انتہائی تشویشناک ہے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے والوں کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے دشمن قوتیں اور ان کے سہولت کار پاکستان کے عزم اور قومی یکجہتی کو آزمانے کی غلطی نہ کریں گلستان سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانا سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کا ثبوت ہے، بابر یوسفزئی پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے، بابر یوسفزئی معاون برائے داخلہ
پاک افغان سرحدی علاقے قلعہ عبداللہ گلستان سیکٹر میں جارحیت کی کوشش ناکام بھرپور جواب دیا جائے گا ٗ،بابر یوسفزئی

ٹیگز:
بابر یوسفزئی
