ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی ربی کینال میں زرعی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مشتعل سینکڑوں زمیندار اور کاشتکاروں نے قومی شاہراہ کو بلاک کردیاگیا سندھ بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی ربی کینال میں زرعی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سینکڑوں زمین دار اور کاشتکار سراپا احتجاج بن گئے ربی پل کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا جس سے سندھ بلوچستان۔کے درمیان چلنے والی ٹریفک گھنٹوں بھر معطل رہی سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے احتجاج ختم کروایا اور روڈ ٹریفک کے لیے کھوال دی گئی۔
ربی کینال میں زرعی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مشتعل زمینداروں نے بلوچستان سندھ قومی شاہراہ کو بند کردیا

ٹیگز:
ربی کینال
