قلات (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ودیگر ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اْن کے پانی اور دیکھ بھال کریں تاکہ ان کے بہتر نتائج سامنے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر منیردرانی نے کہا کہ شجرکاری مہم کے ذریعے ملک و علاقہ کو سرسبز بنانے میں کردار ادا کریں شجرکاری صرف فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے نتائج بھی دیکھانا ہوگا اس موقع پر ڈویڑنل فارسٹ آفیسر قلات سیدابراہیم شاہ، ایس پی قلات دوستین دشتی اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی رینج فارسٹ آفیسر قلات حبیب الرحمن لہڑی، رینج فارسٹ آفیسر منگچر مختیار احمد ودیگر تمام محکموں کے سربراہان شریک تھے ڈی ایف او قلات سیدابرہیم شاہ نے شجرکاری مہم کے حوالے سے بریفننگ کہ اس سال دس ہزار پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے کوشش ہے کہ انہیں مکمل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر شخص کم از کم ایک پودا لگا کر اسے درخت بنانے تک اس کی دیکھ بھال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پودا لگا کر ہماری ذمہ داری پوری نہیں ہوتی پودوں کو درخت بنانے تک پانی دینے و ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جس محکمہ یا ادارے کو جتنی پودے ضرورت ہو وہ محکمہ جنگلات کو تحریری ڈیمانڈ دیں انہیں محکمہ جنگلات فراہم کرے گی اس کے علاوہ سکاؤٹس اور گائیڈ گرل کے ذریعے اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے بہتر نتائج حاصل کرنے والے سکاؤٹ گروپ کو نقد انعام کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی ودیگر آفیسران نے ڈی سی آفس کے سامنے درخت لگاکر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلی ودیگر ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ،ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی

ٹیگز:
منیردرانی
