کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات ودیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے بدھ کو کراچی میں پرنس آغا یحییٰ جان احمد زئی سے ان کے صاحبزادی کی ناگہانی انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی دونوں رہنماؤں نے آغا یحییٰ احمد زئی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس تعزیتی ملاقات کے موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری اور پرنس آغایحییٰ احمد زئی کے درمیان ملکی امور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر گفتگو بھی ہوئی ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری چیئرمین ٹاؤن کمیٹی زہری میر فیصل رحیم زہری میر عظمت جتک دیگر پارٹی اراکین نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہمراہ تھے
سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا پرنس آغا یحییٰ احمد زئی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ خان
