خاران (ڈیلی گرین گوادر)خاران کے نواحی علاقے داشتکین کاریز سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت نادر ولد الہی بخش کے نام سے ہوئی ہے۔ نادر کو گزشتہ رات داشتکین کاریز سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا۔ مسلح افراد نے نوجوان کو زبردستی اپنے ساتھ گئے۔مقامی لوگوں نے داشتکین کاریز کے قریب لاش کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہیڈکوارٹر اسپتال خاران منتقل کیا۔ ابتدائی معائنے کے مطابق مقتول کو قریب سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مختلف پہلوں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اغوا اور قتل کے محرکات فی الحال معلوم نہیں ہو سکے۔
خاران داشتکین کاریز سے اغوا نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ٹیگز:
خاران
