پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)تحصیل گوارگو پوژیان کے علاقے میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے ایک شخص کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے شخص بختیار احمد ولد محمد عثمان کھیتوں کے کام سے وابستہ تھا۔مقامی عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ شخص کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔ علاقے میں اس واقعے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پنجگور،تحصیل گوارگو پوژیان میں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کر لیا

ٹیگز:
پنجگور
