ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر)پیرکوہ کے پلانٹ کالونی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ڈھائی سالہ بچی جاں بحق ہوگئی لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے پلانٹ کالونی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ڈھائی سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جان بحق بچی کی شناخت زینب ولد علی گوہر شاہلانی نوسانی بگٹی کے نام سے کی گئی جو کہ پلانٹ کالونی کی رہائش تھیں۔
ڈیرہ بگٹی،آسمانی بجلی گرنے سے بچی جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
