خضدار (ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے ارباب کمپلیکس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد اسلم چنال کے طور پر ہوئی ہے، جو خضدار کا رہائشی تھا۔واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
خضدار، ارباب کمپلیکس میں فائرنگ محمد اسلم چنال جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
