کوئٹہ :ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ون پوائنٹ ایجنڈے کے ذریعے عوام کو پیغام دینا ہے کہ کوٹہ شہر میں 90 فیصد جرائم موٹر سائیکل پر ہوتے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے ایک پوائنٹ پر چیک کرنے پر پتہ چلا کہ 3 سو سے زائد موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے تھیں، محمد بلوچ نے مزید کہا کہ کوئٹہ شہر میں اب غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کسی صورت نہیں چلیں گے، ہر شہر موٹر سائیکل اپنے نام یا بھائی کے نام پر رجسٹرڈ کروائے، واوچر والے ہر شہر 15 دن کے اندر موٹر سائیکل رجسٹرڈ کروائیں، محکمہ ایکسائز فرنچائز اور موٹر سائیکل مالک کے نام پر جوائنٹ رجسٹرڈ کریں گے، محکمہ پولیس نے ایک مہینے کے اندر 78 لاکھ روپے موٹر سائیکل جرمانے کی مد حاصل کئے ہیں، ایک مہینے کے اندر 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، شہری موٹر سائیکل پر دونوں نمبر پلیٹ ضرور لگائیں، شہری 4 گھنٹے کے اندر اپنے موٹر سائیکل کے کاغذات پولیس تھانے میں پیش کریں کاغذات پیش نہ کرنے پر موٹر سائیکل مالک کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، محمد بلوچ
کوئٹہ غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل کسی صورت نہیں چلیں گے، کاغذات پیش نہ کرنے پر مالک کیخلاف کارروائی ہوگی، ایس ایس پی آپریشنز

