کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا حکم 2 گھنٹے میں انٹر نیٹ بحال کیا جائے عدالتی حکم کے بعد کوئٹہ اور چمن کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ بحال ہونا شروع ہوگیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرنیٹ بندش سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشمتل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 گھنٹے میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے خلاف چئیرمین کنزیومر سوسائٹی خیرمحمد نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر صوبے کے مختلف شہروں میں 15 روز بعد موبائل ڈیٹا بحال ہونا شروع ہوگیا، پشین، چمن اور کوئٹہ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا حکم 2 گھنٹے میں انٹر نیٹ بحال کیا جائے

ٹیگز:
بلوچستان
