لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الر حمان بلوچ نے لورالائی پہنچنے پر کٹوی موڑ پر استقبال کرنے والے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق اسلام آباد کے حکمرانو ں سے لیکر رہے گے عوام احتجاج میں شامل ہوں تو ہم اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں صوبے کے عوام صحت تعلیم پانی اور روزگار چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے بلوچ اور پشتون اضلاع میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ ختم کی جائیں ایرانی بارڈرز پرپٹرول ودیگر اشیاء کی بندش سے 30 لاکھ خاندان بے روزگار ہو گئے ہیں بلوچستان اور قومی اسمبلی میں عوامی نمائندوں کو اہمیت دی جائے اور ہماری بات سنی جائے ہم بات منوانے تک اسلام اباد میں اپنا آئینی جمہوری اور قانونی حق حاصل کرنے تک وہاں پڑہاو ڈالینگے۔انہوں نے کہا کہ فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تک اپنا مدعا پہنچانے کے ساتھ اپنے ٹھوس موقف کو منواینگے صوبے کو سی پیک سیندگ اور دیگر میگا پروجیکٹ میں نظرانداز کیا جارہا ہے ہمارے حکمران بہرے اور گونگے ہوچکے ہیں انکو بلوچستان کے حالات کا سرے سے علم ہی نہیں ہے انکو ہوش دلانے اور جگانے کیلئے لانگ مارچ کیا جارہا ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحمید ناصر نورالدین غلزئی و دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا
بلوچستان کے حقوق اسلام آباد کے حکمرانو ں سے لیکر رہے گے، مولانا ہدایت الر حمان بلوچ

ٹیگز:
ہدایت الر حمان
