کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ شہبازشریف،عمران خان کی طرح صرف وعدے نہیں عملی کام کر کے دکھائیں حکمرانوں نے عوام کوہمیشہ سبزباغ دکھاکر دھوکہ دیا۔سابقہ وزرائے اعظم نے جھوٹے وعدے،بے عمل اعلانات اور بہت سے بے عمل دعوے کیے۔بدترین مہنگائی،بے روزگاری نے بلوچستان کے ہر علاقے کو بہت متاثرکیا بلوچستان میں روزگار ی عروج پر،زراعت تباہ،بدترین لوڈشیڈنگ جاری۔حکمرانوں کی لوٹ مار،منتخب نمائندوں کی غفلت،قوم پرستوں اور مذہب کے نام پر اقتدار تک پہنچنے والوں کی ناکامی کی وجہ سے عوام نہ ختم ہونے والے مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں جماعت اسلامی عوام کو مسائل کے گرداب ودلدل سے نکالیگی۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں،اسٹبلشمنٹ کی بدعنوانی،بے حسی کی وجہ سے بلوچستان بہت زیادہ متاثرہے صوبے میں بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دیہات ودوردرازعلاقوں کے لوگ بہت پریشان ہیں اورکوئٹہ میں میں پینے کا صاف پانی ناپید،حکومت خاموش تماشائی کا منفی کردار ادا کر رہا ہے شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہے تین ہزار ٹینکرپانی شہریوں کی قوت سے باہر ہے۔دوسری جانب بدترین مہنگائی نے غریب عوام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ہر طرف لوٹ مار جاری ہے۔غریب عوام کاپوچھنے والا کوئی نہیں۔عوام دووقت کے کھانے کیلئے ترس رہے ہیں۔انہوں نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزیدکہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکمراں بھی ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کرنے کے مشن پر آئے ہیں قیام پاکستان سے لیکر آج تک تین بڑی جنگیں بھی ہوئیں لیکن ان نامساعد حالات میں بھی عوام کو کبھی اتنی مہنگائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جتنا آج کرنا پڑ رہا ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ چندروز قبل یہی حکمراں سابقہ حکمرانوں کے خلاف مہنگائی مارچ کررہے تھے اور حکومت میں آکر مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کررہے تھے لیکن حکومت ملتے ہی تمام دعوے بھول گئے اور مہنگائی کے بم برسا کر عوام کا جینا دوبھر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان معاشی مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے نکل کر ملک میں سود کو ختم کیاجائے اور اسلام کا معاشی نظام نافذ کیا جائے جماعت اسلامی سودی معیشت،بدعنوانی بے حسی کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی حقیقی تبدیلی لاکر اسلامی نظام قائم کریگی
شہبازشریف،عمران خان کی طرح صرف وعدے نہیں عملی کام کر کے دکھائیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
