قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات کے نواحی علاقے شیخ حاجی میں گزشتہ شب فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد احمد اور مزار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
قلات، شیخ حاجی کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
قلات
