نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)نوشکی کے علاقے تاڑیز میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی پولیس اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
نوشکی میں نامعلوم افراد کا پولیس چوکی پر حملہ

ٹیگز:
نوشکی
