لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مصری شاہ میں جائیداد کے تنازع پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔دہرے قتل کا واقعہ عثمان گنج مصری شاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں عبدالرحمان اور فیاض گروپ کے درمیان قبضے پر جھگڑا ہوا تو فیاض گروپ کے پتھراؤ سے عبدالرحمان ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ اسی دوران عبدالرحمان کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کرکے فیاض سمیت 2 افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں فیاض دم توڑ گیا۔مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
لاہور جائیداد کے تنازع پر 2 افراد قتل

ٹیگز:
لاہور
