کچلاک (ڈیلی گرین گوادر)کچلاک کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو پولیس کے مطابق 10 سے 15 دن پرانی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا کافی حصہ آوارہ کتوں نے کھا لیا ہے جس کے باعث شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ لاش کو شناخت کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
کچلاک سے نامعلوم شخص کی 15 روز پرانی لاش برآمد

ٹیگز:
کچلاک
