اوستہ محمد(یو این اے )گوٹھ رفیق خان بلیدی کے قریب پل کی تعمیر کے دوران فضل بنگلزی کنسٹرکشن کمپنی کو نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کریکر دھماکہ کیا۔ واقعہ سٹی تھانہ کی حدود میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق فضل بنگلزی کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے شہر سے دور ایک پل کی تعمیر جاری تھی کہ اسی دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار دھشت گردوں نے پل کے قریب کریکر دھماکہ کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اوستہ محمد، پل کے تعمیراتی مقام پر کریکر حملہ

