اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ کی گاڑی کو کراچی میں حادثہ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ کی گاڑی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے ان کی گاڑی ٹویوٹا ہائیلکس نمبر LSC.54 شاہراہ کے ساتھ دیوار سے ٹکرا گئی۔جس سے گاڑی کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔خوش قسمتی سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ اور ڈرائیور محفوظ رہے۔
اوتھل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ کی گاڑی کو کراچی میں حادثہ

ٹیگز:
کراچی میں حادثہ
