اوستہ محمد (یو این اے )صدر تھانہ اوستہ محمد کے حدود میں تین پلی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر کے ان کی لاشیں جھاڑیوں میں پھینک دیں، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او صدر منظور جمالی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کی شناخت محمد رفیق ولد پھلپوٹر سکنہ صالح پٹر، سندھ جبکہ خاتون کی شناخت نجمہ بی بی کے نام سے کی جا رہی ہے، تاہم شناخت کی حتمی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ممکنہ وجہ سیاہ کاری ہو سکتی ہے تاہم تفتیش جاری ہے۔
صدر تھانہ اوستہ محمد کی حدود میں مرد و خاتون قتل، لاشیں جھاڑیوں سے برآمد

