کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف مہم صوبہ بھرمیں جاری ہے جس میں خاطرخواہ کامیابی حاصل کی جاچکی ہے۔کیسکونے اس خصوصی مہم کے دوران تقریباً80ہزار2سو 63 نادہندہ صارفین سے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں اب تک تقریباً ایک ارب53کروڑ46لاکھ روپے وصول کرلئے ہیں۔ علاوہ ازیں اس جاری مہم میں اب تک صوبہ بھر کے1128بجلی چوروں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف تھانوں میں درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں جس میں سے اب تک 415 ایف آئی آرزبھی بجلی چوروں کے خلاف رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی چوروں کوڈٹیکشن کی مدمیں 53 لاکھ 66ہزاریونٹس جرمانہ کی مدمیں چارج کئے گئے ہیں جن میں سے اب تک23کروڑ48 لاکھ روپے وصول بھی کئے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوکی ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف صوبہ بھرمیں بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ اس لئے کیسکو اپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بجلی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی اداکرتے جائیں اور بجلی کے غیر قانونی استعمال سے گریزکریں نیزبجلی چوروں کے خلاف اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔
کوئٹہ، کیسکوکی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف مہم صوبہ بھرمیں جاری

ٹیگز:
کیسکو
