نال(ڈیلی گرین گوادر)نال میں شہید سوشل ورکر شریف شہزاد کے بہیمانہ قتل کے خلاف لواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی مدینہ ہوٹل سے مولا بخش سنجرانی کی قیادت میں مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا مین چوک نال میں احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی گئی۔ احتجاجی ریلی میں نیشنل پارٹی،بی این پی،پی پی پی،کاروان میر خالد بزنجو۔ کاروان علم حق۔ بی ایس او پجار سمیت دیگر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں میں شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے پی پی پی خضدار کے سابق صدر ر سجاد زیب نیشنل پارٹی نال کے صدر خدا بخش بلوچ بی این پی نال کے سابق صدر حاجی عبدالرب مینگل نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل شیر احمد قمبرانی کاروان علم حق کے چیئرمن اسد نور بزنجو نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب بزگر بی این پی نال کے جنرل سیکریٹری نصیر مینگل پی پی پی نال کے رہنما عبدلخالق بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما حاتم بلوچ پی پی پی نال کے رہنما مہراللہ سمالانی یار محمد لانگو کاروان میر خالد بزنجو کے رہنما واجہ ڈی کے بزنجو بی ایس او پجار نال کے ارگنائزر حسن بلوچ اکرم بلوچ پی پی پی کے رہنما عطااللہ سمالانی عبدالماک سنجرانی لیاقت سنجرانی غلام نبی راہی ودیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہید شریف شہزاد کی قربانیاں علاقے کیلے قابل قدر ہیں زمینداری حوالے سے سوشل ورکر کے حیثیت سے سیاسی حوالے سے اس نے جو خدمات سرانجام دیئے وہ نال کے عوام کبھی نہیں بھولینگے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک نال انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکے جسکی جتنی مزمت کی جائے کم ہے نال انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کیلئے سرد مہری کا مظاہرہ کررہا ہے اتنا بڑا واقعہ وہ بھی دن کے وقت ہوا لیکن انتظامیہ سنجیدگی سے ابھی تک مسئلے کو نہیں لے رہاہے اس سے یہ ظاہر ہوتا کہ انتظامیہ اس جرم میں برابر شریک ہے شہید شریف شہزاد ایک بہادر ایماندر نڈر سوشل ورکر تھے اس کے علاقے کے لئے خدمات کا اندازا اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج کے احتجاجی ریلی میں مختلف پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں شریف شہزاد کو شہید کرنے والے اپنے زہن سے یہ بات نکالیں کہ اس کو شہید کرکے حق اور سچاء کی بات کرنے والوں کی زبان بند کیا جائے گا۔ شرقا نے کہا کہ ہم مرتے دم تک شہید شریف شہزاد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے سے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹینگے لہزا ہم سب اپنے سیاسی اختلافات پسے پشت ڈال کر مشترکہ جدو جہد کریں تاکہ قاتل گرفتار ہوسکیں اور شریف شہزاد کے خاندان کوانصاف مل سکے۔ ریلی میں شریک لوگوں کی جانب سے قرداد پیش کیا گیا کہ شہید شریف شہزاد کے قاتلوں کواگر نال انتظامیہ پانچ دن کے اندر گرفتار نہ کیاتو نال خضدار سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ غیر معینہ مدت تک پیہ جام اور شٹر ڈون ہڑتال ہوگا۔ اخر میں شہید شریف شہزاد کے مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
نال،صحافی شریف شہزاد کے بہیمانہ قتل کیخلاف لواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی

ٹیگز:
نال
