قلات(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے عوام بلخصوص جمعیت کے کار کنان شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائی جائیں،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے قلات میں محکمہ فاریسٹ کی جانب سے شجرکاری مہم کے آغاز کے موقع پرقلات میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا،اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولا نا عبدالغفور حیدری نے جامعہ شاہ ولی اللہ قلات میں ایور گرین کا پودا لگا کر قلات میں باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا جبکہ ڈسڑکٹ فاریسٹ آفیسر فرید رند،سابق تحصیل ناظم حا فظ محمد ابراہیم لہڑی، فاریسٹر حبیب الرحمان لہڑی، ڈپٹی رینجر شیر احمد مینگل اور دیگر نے بھی درخت لگائے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لئے جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ جہاں جنگلات ہونگے وہاں بارشیں بھی زیادہ ہونگی،بلوچستان میں جنگلات کی کمی کی وجہ سے بارشیں کم ہوتی ہیں،انہوں نے عوام اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
