خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار تحصیل وڈھ لنگڑیجی میں ناکارہ گولہ پھٹنے سے خواتین بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔لیویز و پولیس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے تحصیل وڈھ کی کلی میں ناکارہ گولہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچے اور خواتین زخمی ہوگیدو شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا جبکہ دو زخمیوں کوخضدار منتقل کیا گیاخضدار دو ماہ قبل وڈھ میں دو قبائل کے درمیان جنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جوک تقریبا دو ماہ تک جاری رہا لیویز ذراع کے مطابق یہ بارودی گولہ فریقین نے ایک دوسرے پر فایر کیا تھا۔
وڈھ ، لنگڑیجی میں ناکارہ گولہ پھٹنے سے خواتین بچوں سمیت چار افراد شدید زخمی

ٹیگز:
وڈھ
