کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عائشہ فیض کی ضمانت ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق پولیس سرجن کو کالعدم تنظیموں کے بیانیے کے فروغ اور سکیورٹی اداروں و حکومت کے خلاف مبینہ طور پر ہرزہ سرائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر اب عدالت نے قانونی کارروائی کے بعد ان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
کوئٹہ،انسداد دہشتگردی عدالت سے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کی ضمانت منظور

ٹیگز:
ڈاکٹر عائشہ فیض
