کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں جنرل الیکشن کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن میں شکست کی وجہ سے الیکشن کرانے سے ڈر رہی ہیں،امپورٹڈ حکومت نے عوام کو حقوق دینے کی بجائے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے معیشت تباہ ہوچکی ہے اور ملک ڈیفالٹر ہونے کے قریب ہے،بلوچستان میں پارٹی میں شمولیت کا ایک سلسلہ چل پڑاہے جلد ہی اہم شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیارکرگئیں اور پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کوحاجی صلاح الدین کاکڑ، ہارون کاکڑ،عزیز خان، شوکت کاکڑ،محمودکی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالباری بڑیچ،نوابزادہ شریف جوگیزئی، عالم خان کاکڑ،عالم خان کاکڑ،سردارزداہ ادریس تاج،نورخان خلجی،صدیق ترین اوردیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل حاجی صلاح الدین کاکڑ،ہارون کاکڑنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،صوبائی صدر قاسم خان،جنرل سیکرٹری منیر بلوچ اوردیگرعہدیداروں کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے حاجی صلاح الدین کاکڑ،ہارون کاکڑ اوردیگر کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے قلعہ عبداللہ اور گلستان میں پارٹی مزید فعال ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک امپورٹڈ حکومت کی نااہلوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے مگر ان کو صرف اپنے چوری معاف کروانے کی فکر پڑی ہوئی ہے قوم این آر او2دینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پہلے دن سے ملکی معیشت کے حوالے سے درست فیصلے نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک تیزی سے تباہی اور ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کو حقیقی آزاد ی دلانے کا بیڑہ اٹھارکھا ہے پی ٹی آئی امریکہ اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات دلاکر ہی دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی میں شمولیتوں کا سلسلہ چل پڑا ہے اور جلد ہی مزیداہم شخصیات پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پی ٹی آئی کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔
پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن میں شکست کی وجہ سے الیکشن کرانے سے ڈررہی ہیں، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
