ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) سبی اور بختیارآباد کے درمیانی علاقے این اے 65 قومی شاہراہ پر درجنوں مسلح ڈاکووں کی ناکہ بندی متعدد گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان چھین لیا مسلح ڈاکووں کی گاڑیوں پر بھی فائرنگ گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہونے اور شیشے ٹوٹنے سے چار افراد معمولی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق بختیارآباد اور سبی کے درمیانی علاقے مٹھڑی کے قریب نا معلوم مسلح درجنوں ڈاکووں نے قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مسلح ڈاکووں نے گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی جس سے گاڑیوں کے ٹائر برسٹ اور شیشے ٹوٹنے سے دو ڈرائیور سمیت چار افراد معمولی زخمی ہوگئے واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے لٹنے والے زیادہ تر مسافروں کا تعلق نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد صحبت پور ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد سے ہے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر علاقے کا گھراو کرکے مسلح ڈاکووں کی تلاش شروع کردی گئی۔
سبی اور بختیار آباد کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکو مسافروں سے لاکھوں روپے،موبائل فون اوردیگرقیمتی اشیاء لوٹ کرفرار

ٹیگز:
سبی اور بختیار آباد
