کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ، وحشیانہ اور دل دہلانے والے واقعہ پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلط زروزور کی حکومت کے ہاتھوں خیبر پشتونخوا اور بلوچستان کے پشتون بلوچ اضلاع میں سخت بدامنی، لاقانونیت ہے، حکومت عوام کو امن دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بدامنی، لاقانونیت کی اس صورتحال میں وفاقی ملکی ادارے اور ملک کی خفیہ ایجنسیاں مفلوجیت کا شکار یا ناکام ہوچکی ہیں اور ملک میں بدامنی، بیروزگاری اور وحشت دہشت اپنی عروج پر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی متاثرہ خاندانوں کے اس غم میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کے لیے صحیتابی کی دعا کرتی ہے۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کا درازندہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ واقعہ پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
