ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی میں زہریلی چائے پینے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق صدر پولیس تھانے کی حدود گوٹھ عبدافتاح کھوسو کے رہائشی جمشیر کٹوہر نے مبینہ طورپر دو مہمانوں کو چائے میں زہر ملا کر پلادی جس کے باعث نصراللہ کٹوہر اور لونگ خان کتوہر کی حالت غیر ہونے پر انکو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج لونگ خان کٹوہر نے دم توڑ دیا جبکہ نصراللہ کٹوہر کو سخت تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس نے کاروائی کرتے ہوے جمشیر کٹوہر کو حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق ملزم نے پرانی رنجش کی بناء پر چائے میں زہر ملا کر پلادی پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی، زہریلی چائے پینے سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
