ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) منجھوشوری کے علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ نصیراباد کے تھانہ کی حدود روپا پل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار جانان سولنگی شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا آغاز کر دیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈیرہ مراد جمالی، ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
