کوئٹہ :پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کی فتح جمہوریت اور عوامی رائے کی جیت ہے میاں نوازشریف ایک نظریہ بن چکے ہیں اور عوام اس نظریے کے ساتھ ہے ڈسکہ کی عوام نے بھی مہنگائی، دھاندلی کے خلاف ووٹ ڈال کر بتا دیا کہ حکومت نااہل اور ناکام ہے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کا انتخاب در اصل حکومت کے خلاف ایک ٹیسٹ کیس تھا جس میں حکومت بری طرح ناکام رہی پہلے بھی حکومت نے دھاندلی اور پریزائیڈنگ افسران کو اغواء کرکے نتائج میں رد و بدل کرنے کی کوشش کی جو بری طرح ناکام ہوئی اب ایک بار پھر دھاندلی،لالچ کی تمام تر کوششوں کو ڈسکہ کی عوام نے ناکام بناتے ہوئے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا اظہارکیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی ضمنی انتخابات میں پے درپے فتوحات اس بات کی گواہ ہیں کہ میاں نواز شریف اب ایک نظریہ بن چکے ہیں جس پر عوام کو اعتماد ہے جبکہ زور زبردستی کے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،معاشی بحرانوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ عوام نے حکومت اور مہنگائی دونوں کو مسترد کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی مسلم لیگ(ن) فاتح ہے ابھی صرف ضمنی انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کیا ہے اگر عام انتخابات کروائے جائیں تو مسلم لیگ(ن) سوئپ کریگی انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب نے ثابت کردیا کہ عوام ہی سب سے بڑی طاقت اور جمہوریت ہی سب سے بہترین نظام ہے ملک کی بقاء و خوشحالی کا انحصار عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کے قیام اور جمہوری نظام کو تقویت دینے میں پنہا ہے
ڈسکہ انتخاب حکومت کے خلاف ایک ٹیسٹ کیس تھا ،جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
ڈسکہ
