نوشکی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضلع کونسل نوشکی کے نومنتخب چیئرمین میر محمد علی خان مینگل وائس چیئرمین حاجی بشیر احمد گورگیج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم اپنے تمام ممبران ا ور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماں کا شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں ہماری کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا نوشکی کے عوام ا ور ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے ہم عوام کی بلا امتیاز اور بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہے انشاللہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انھوں نے کہا تعلیم صحت امن امان کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے نوشکی کے تمام قبائل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو ہمارے لیے قابل احترام اور قابل قدر ہے ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں عوام انفرادی منصوبوں کے بجائے اجتماعی منصوبوں کی نشاہدہی کو ترجیح دیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فاہدہ ہو انھوں نے کہا بلدیاتی ادارے ترقی اور خوشحالی کی پہلی سیڑھی کی حیثیت رکھتے ہیں بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کی مشاورت سے عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل ہوسکتے ہیں اس لیے حکومت بلدیاتی اداروں کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کریں انہوں نے کہا نوشکی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا اس سلسلے میں ہمیں اپنے بزرگوں کی رہنمائی اور مشاورت کی ضرورت ہے نوشکی کے وسیع تر مفاد میں ہماری رہنمائی اور مشاورت کریں ہم ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنیگے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عوام زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرسکیں سپورٹس کے فروغ اور نوجوانوں کے مسائل کے حل کیلئے بہتر حکمت عملی وضع کرنیگے کیونکہ نوجوان ہمارا اصل سرمایہ اور مسقبل ہے اپنے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ ا ور انھیں اس مقصد کے حصول کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے
ہم عوام کی بلا امتیاز اور بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہے ٗ نومنتخب چیئرمین میر محمد علی خان مینگل

ٹیگز:
محمد علی خان
