کوئٹہ( ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے تربت میں دہشتگردوں سے مقابلہ میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسزپرحملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں دہشتگردوں، سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا فورسز نے ہمیشہ قربانی دے کر ملک میں امن قائم کیا ہے ہمارے فورسز اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر اخلہ حملے کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر بیٹوں کو سلامِ پیش کرتی ہے میر ضیاء اللہ لانگو نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدرد ی اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔
سیکورٹی فورسزپرحملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء
