لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خان جوگیزئی،سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین و پارٹی کے سینئر رہنما شمس حمزہ زئی،ڈویژنل صدر رحمت کدیزئی،سیکرٹری اطلاعات ولی خان کاکڑ،ضلعی صدر حسام الدین کاکڑ،جنرل سیکرٹری شیر دل خان جوگیزئی،ملک ٹکا خان حمزہ زئی و دیگر نے کہاہے کہ29 مئی کو پورے ضلع میں بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرکے اپنے مخالفین کو سر پرائز دینگے عوام پی پی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں دیگر پارٹیوں نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ہم الیکشن میں جیت کر عوام کے مسائل کو انکے دہلیز پر ہی حل کرینگے،ہم جھوٹے دعوے نہیں کرتے جو کہتے ہیں اسکو پورا کرکے دیکھاتے ہیں، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو میختر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ لورالائی اس وقت پی پی کا گھڑ بن رہا ہے لورالائی میں عوام کو صاف پانی کی فراہمی تعلیم وصحت کی بہتر سہولتیں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے شہر میں سپورٹس کے میدان کو آباد اور دہگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کام کرینگے عوام آزمائے لوگوں کو ہز گز دوبارہ نہ آزمائیں ہم پر اس مرتبہ اعتماد کریں انکے اعتماد کو کسی صورت مجروح نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ سرکار الیکشن میں مداخلت نہ کرے بلکہ اپنی ائینی و قانونی زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں انہوں نے کہا کہ میختر ایک پسماندہ تحصیل ہے ہر الیکشن میں عوام جھوٹے وعدے کر کے ووٹ لینے کے بعد عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں جو کہ قابل افسوس بات ہے پی پی ملک نے میں جمہوریت اوئین اور قانون کی عملی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی اور اپنے قائد شہید زولفقار علی بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید شاہنواز بھٹو شہید اور دیگر ہزاروں کاکنوں نے جام شہادت نوش کیا ہے آج ملک میں ہر کائی جمہوریت کا علمبر دار کہتا ہے لیکن انکے ماضی میں کائی شہادت اور قربانی نہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کے اپنے منثور پر عمل کرینگے ائیند عام الیکشن میں بھی عوام پی پی پر بھر پور اعتماد کرینگے اور مستقبل کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا آج ملک ائی ایم ایف کے ہاتھوں غلامی کی زنجیروں میں جگڑ ا ہوا ہے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے ہم ملک میں جلد الیکشن چاہتے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی کہ ہم پہلے ملک کو مشکل صورتحال سے نکال کر الیکشن کے قابل تو بنانئیں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں نیب کو آزاد کر رہے ہیں اس حوالاے سے قانون سازی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن کی بھر پور تیاری شروع کردیں بلدیاتی الیکشن جمہورت کی پہلی سیڑی ہے قیادت اس ابھر کر سامنے آتی ہے نوجوان ہمارا بہترین مستقبل ہیں انکے صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کے کارکنوں کو عزت اور بہترین مقام دینگے وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں انھیں کسی سورت مایوس نہیں کرینگے عوام ہماری اصل طاقت ہیں انہوں نے کہا کہ عوام آج 29 مئی کو 21 یونین کونسلوں اور 26 میونسپل کمیٹیوں کیلئے پی پی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کیلئے انتخابی نشان تیر پر مہر لگا ئیں انہوں نے شاندار استقبال اور جلسہ عام کے انعقاد پر میختر کے عوام کا شکریہ ادا کیا
29 مئی کو پورے ضلع میں بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرکے اپنے مخالفین کوسرپرائزدینگے، سردارسربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردارسربلند جوگیزئی
