قلات (ڈیلی گرین گوادر)منگچرلیویز کی کھڈکوچہ میں کامیاب کاروائی دو مبینہ چور گرفتار مسروقہ سامان برآمد منگچر ایس ایچ او لیویز تھانہ منگچر علی اصغر نیچاری نے لیویز کاروائی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن 28 اکتوبر کو ترک علی لانگو نامی شخص نے اطلاعی رپورٹ دی کہ 27 اور28 اکتوبر کی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے شپچ میں نصب واٹر سپلائی اسکیم کے 50 کے وی ٹرانسفارمر کوئل اور ایل ٹی چرا کرلے گئے ہیں اس اطلاع پر ملزمان نامعلوم الاسم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 21/2022 بجرم زیر دفعہ 380-34 ت پ درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر قلات منیردرانی، اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمدحنیف نورزئی کی خصوصی ہدایت پر میجر رسالدار لیویز علی اکبر مینگل کی نگرانی میں نائب رسالدار میرخان لانگو، دفعہ دار حاجی عبدالستارلہڑی، دفعہ دار سکندرخان مینگل دیگر لیویز فورس کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر آج کھڈکوچہ لیویز کے تعاون سے کھڈکوچہ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سرفراز ولد مستی خان قوم سمالانی سکنہ سربند اور حسیب اللہ ولد عزیز خان قوم سمالانی سکنہ سردارکوٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ ایل ٹیز برآمد کرلیا گیا ملزمان نے اس چوری کے واردات کے علاوہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے لیویز فورس چوروں، ڈاکوؤں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر اقدامات اٹھارہی ہے اس حوالیسے کامیابیاں حاصل کی جارہی ہے لیویز آفیسران اور جوان اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور محنت سے انجام دے رہے ہیں یہ کامیاب کاروائی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
منگچرلیویز کی کھڈکوچہ میں کامیاب کاروائی دو مبینہ چور گرفتار مسروقہ سامان برآمد

ٹیگز:
مبینہ چور
