لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور میں تربوز کے ریٹ پر تلخ کلامی کے باعث نوجوان کو قتل کر دیا گیا، افسوس ناک واقعے کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزم چہرے پر ماسک پہنے آیا اور گولی چلادی، فائرنگ کرنے والا ملزم ایک ٹانگ سے لنگڑا تھا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے سے قبل تربوز فروش کی ریٹ پر ایک شخص سے تکرار ہوئی تھی جس کے کچھ دیر بعد اس کے ساتھی نے آکر فائرنگ کردی۔

