فیصل آباد(ڈیلی گرین گوادر) فیصل آباد میں نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی نام کی دو خواتین کے غلط آپریشن کردیے۔ نجی اسپتال کے ڈاکٹرز نے جلد بازی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتے کی مریضہ کی ٹانگ کا آپریشن کردیا جبکہ ٹانگ والی مریضہ کا پتہ نکال دیا۔
اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز مریضوں کے بجائے اپنے کاموں پر دھیان دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، ہمیں ہر صورت انصاف چاہیے۔خبر نشر ہونے پر محکمہ صحت نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ کو انکوائری مکمل کرنے اور غفلت برتنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

