کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ زمرک خان اچکزئی،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی، و دیگر متعلقہ حکام بھی کمیشن اجلاس میں شریک تھے اجلاس کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر کی جانب سے بریفنگ دی گئی اجلاس کے شرکا نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کیے جانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جائے گی اور اس ضمن میں آئندہ مٹینگ میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کی جائے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن کا اجلاس

ٹیگز:
وزیر داخلہ
