کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ حالیہ مردم شماری میں ایک سازش کے تحت لورالائی کی آبادی کو کم کیا جارہا ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ سابقہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی 2لاکھ 96ہزار تھی جسے حالیہ مردم شماری میں کم کرکے 2لاکھ70ہزار کردیا گیا ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لورالائی کی آبادی اسوقت تقریبا 6لاکھ کے قریب ہے جس کی صحیح مردم شماری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لورالائی اوراے سی کی جانب مردم شماری کے عملے کو گاڑیاں اوردیگر سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مردم شماری کے عملے کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اوراے سی تعصب کی بنیاد پر لورالائی کی آبادی کو کم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں جس کا وفاقی اور صوبائی حکومت کوفوری نوٹس لیناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کی آبادی اسوقت بہت زیادہ ہے لیکن حالیہ مردم شماری میں لورالائی کی آبادی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کم ظاہر کیا جارہا ہے جسے پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صورت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لورالائی کی صحیح آبادی کوشمار نہیں کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی دیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرکے سخت احتجاج اورڈپٹی کمشنر اوراے سی کے خلاف سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔
حالیہ مردم شماری میں ایک سازش کے تحت لورالائی کی آبادی کو کم کیا جارہا ہے، سردارسربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردارسربلند جوگیزئی
